کارکن تیار رہیں جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے‘ خیبر پختونخوا کے عوام بانی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑیں رہیں گے
میرے عوام کی آنکھوں میں انقلاب کی چمک ہے، تبدیلی آ نہیں رہی آچکی ہے‘ مجھے اور کسی کی فکر نہیں عوام کی فکر ہے ‘میں عوام کو قبول ہوں:جلسہ سے خطاب
چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے پورے پاکستان کو پیغام ہے پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی۔خیبر پختونحوا کے ضلع چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا خیبرپختونخوا کے عوام بانی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔انہوں نے کہا جس دن سے بانی نے مجھے نامزد کیا تو کہا گیا قبول نہیں ہے، مجھے اِن لوگوں کی فکرنہیں عوام کو میں قبول ہوں، تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آچکی ہے۔ پورے پاکستان کوپیغام دینا چاہتا ہوں پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی، میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت مطابق چلوں گا۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے، میرے لیڈر سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔انہوں نے پارٹی کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ چارسدہ کی عوام سے خطاب اس لیے ضروری تھا یہاں سے ایک سیاسی جماعت کا خاتمہ کیا، خیبر پختونخوا کے عوام بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑیں رہیں گے۔ جس روز سے میرا نام وزیراعلیٰ کے لیے آیا تو اسی وقت کہا گیا قبول نہیں ہے، مجھے اور کسی کی فکر نہیں مجھے عوام کی فکر ہے اور میں عوام کو قبول ہوں۔ میرے عوام کی آنکھوں میں انقلاب کی چمک ہے، تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آچکی ہے۔