لاہور: کچا راوی روڈ پر زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثے کے بعد اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا۔ امدادی اہلکاروں نے ملبے تلے دبے مزدور کو نکالنے کے لیے کارروائی کی۔ریسکیو اہلکاروں نے طویل کوشش کے بعد 52 سالہ مزدور یوسف کی لاش ملبے سے نکال لی۔ تاہم دیوار گرنے کے نتیجے میں مزدور جانبر نہ ہو سکا۔