شادی ہال میدان جنگ، لڑکے والوں کو پھینٹی لگ گئی

لاہور ( کرائم رپورٹر)شادی ہال میدان جنگ بن گیالاہور کے علاقہ کاہنہ سے بارات جلو موڑ گئی جہاں لڑکے والوں نے لڑکی کی فیملی کی خواتین پر نوٹ پھینکے جس پر جھگڑا گیا۔ جھگڑے کے بعد لڑکی والوں نے لڑکے والوں کی پھینٹی لگائی اور بارات واپس بھیج دی۔ لڑکی کی شادی بعد ازاں اسی ہال میں لڑکی کے والد کے قریبی رشتے دار سے کردی گئی۔