اسلام آباد(آئی این پی ) ملک کے 167 اضلاع میں رواں سال کی تیسری اور آخری انسدادِ پولیو مہم 12 دسمبر سے چلائی جائے گی۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی )کے مطابق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم میں ملک بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی، جس میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز حصہ لیں گے