ملک بھر کے 97 اضلاع میں 2نومبر سے انسدادِ پولیو مہم شروع ہوگی

پنجاب میں 92لاکھ 78ہزار  ،سندھ  68لاکھ 83ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف 
 لاہور (سپیشل رپورٹر)ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم 2سے 8نومبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران ملک بھر کے منتخب اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق مہم کے دوران پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں گے۔صوبہ وار تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 13منتخب اضلاع میں 92لاکھ 78ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ سندھ کے 20منتخب اضلاع میں 68لاکھ 83ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا کے 27منتخب اضلاع میں 48لاکھ 8 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ بلوچستان کے 31منتخب اضلاع میں 22لاکھ 17ہزار سے زائد بچوں کو اس مہم کے دوران حفاظتی قطرے پلانے کا منصوبہ ہے۔اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4لاکھ 47ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے