واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور امریکا تہران کے ساتھ مستقل معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ایران نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گزشتہ ایک سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ ڈرونز اور میزائل داغے، تاہم امریکی دفاعی نظام نے تمام حملے ناکام بنا دئیے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا فی الحال 2027 تک ایران کے خلاف کوئی قدم اٹھانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔امریکی صدر نے کہا کہ واشنگٹن کی ترجیح ایران کے ساتھ ایک مستقل معاہدہ کرنا ہے، تاہم انہوں نے اس معاہدے کی ممکنہ شرائط یا سفارتی کوششوں کی تفصیلات نہیں بتائیں