دہلی ایئرپورٹ حادثے سے بچ گیا، افغان ایئرلائن کے پائلٹ نے طیارہ غلط رن وے پر اتارلیا

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)دہلی ایئر پورٹ پر بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا، افغانستان کی سرکاری ایئرلائن آریانا افغان ایئرلائنز کا طیارہ غلط رن وے پر اتر گیا۔ اتوار کو کابل سے آنے والے  افغان طیارے نے  دہلی کے اندرا گاندھی ائیرپورٹ کے اس رن وے پر لینڈنگ کی جو صرف اْڑان بھرنے (ٹیک آف) کیلئے  مخصوص تھا۔  اس حوالے سے جب افغان پائلٹ عبدالمعروف سکندری سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے تکنیکی خرابی اور خراب حد نگاہ کو  واقعیکا سبب قرار دیا۔