بلیک میلنگ ،ویڈیووائرل،SSPآپریشن کے نوٹس پر5افراد،2خواتین گرفتار
واقعہ ڈیڑھ ماہ پہلے ہوا،ملزمان مجھے مصریال روڈاپنے فلیٹ پرلیکرگئے،متاثرہ لڑکی
راولپنڈی ،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کی ویڈیو مصریال کالونی راولپنڈی کی نکلی، لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا،متاثرہ لڑکی ایمان نے کہا ہیڈیڑھ ماہ پہلے میرے ساتھ واقعہ پیش آیا، ثنا نام کی لڑکی اور ارمان نام کا لڑکا مجھے اپنے فلیٹ مصریال روڈ لے گئے، وہاں چار لوگ تھے، درانی، مٹھو کے علاوہ ایک اور شخص تھا، انہوں نے مجھے مارا، میرے بال کاٹے اور میری ویڈیو بھی بنائی اورمیری ویڈیو وائرل کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تھانہ لوئی بھیر اسلام آبادکے علاقے میں مبینہ طور پر مساج سینٹر کے مالکان اور بااثر افراد نے نوجوان لڑکی پر تشدد کیا اورلڑکی کے بال کاٹ کر گنجا کردیا،بلیک میلنگ کاانکشاف۔ویڈیووائرل ہونے پر ایس ایس پی آپریشن نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے 2خواتین سمیت 5افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔