بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کا انتقال ہو گیا ہے، اور ان کا آخری ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
89 سالہ دھرمیندر گزشتہ روز ممبئی میں وفات پا گئے، جس کے بعد ان کے مداحوں اور فینز نے غم کا اظہار کیا ہے۔دھرمیندر کی جانب سے شیئر کیا گیا 2 اکتوبر کا ویڈیو پیغام اب دوبارہ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ یہ ویڈیو ہندو تہوار دُسہرا کے موقع پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ویڈیو میں دھرمیندر نے کہا کہ "تمام بھائی بہنوں، بچے بچیوں کو دُسہرا مبارک ہو۔ خدا آپ سب کو لمبی صحت دے، خوشیاں دے اور نیک بن کے رہیں، تب ہی ترقی ممکن ہے۔"یہ پیغام عوام میں محبت اور خیر سگالی کا پیغام ہے، جو دھرمیندر کی محبت بھرے دل اور مثبت سوچ کا عکاس ہے۔ ان کی وفات سے بھارتی فلم انڈسٹری اور ان کے مداح غمگین ہیں۔