وسطی سوڈان میںملک کی فوج اور نیم فوجی گروپ کے درمیان ابھی شدید لڑائی جاری
خرطوم (یواین پی)ایک طبی گروپ نے بتایا ہے کہ وسطی سوڈان جہاں ملک کی فوج اور نیم فوجی گروپ کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، وہاں ایک ماہ کے اندر تقریبا دو درجن بچے غذائیت کی قلت سے متعلق مسائل کے باعث ہلاک ہو گئے ۔کردفان کے علاقے میں 23 بچوں کی ہلاکت سے شمال مشرقی افریقی ملک میں خراب ہوتی انسانی صورتِ حال واضح ہو جاتی ہے جہاں 30 ماہ سے زائد کی تباہ کن جنگ کے بعد قحط پھیل رہا ہے۔