تل ابیب (یواین پی )اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوجی استغاثہ نے اپنے چار فوجیوں کے خلاف شام سے اسرائیل میں اسلحہ سمگل کرنے کے شبہ میں فرد جرم داخل کر دی اور آئندہ ہفتے کے آغاز میں مزید دو پر الزامات عائد کیے جانے کی توقع ہے۔ اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ زیر حراست پانچ فوجیوں میں سے چار پر فوجی عدالت میں فوجی استغاثہ کی جانب سے فرد جرم عائد کی گئی۔ فوج نے مزید کہا کہ مزید دو فوجیوں پر بھی الزام لگایا جانا ہے جن میں سے ایک زیر حراست ہے اور دوسرا نظر بند ہے ۔ وہ ان 12 افراد میں شامل نہیں تھا جنہیں اس مقدمے کے آغاز میں گرفتار کیا گیا تھا۔