سٹاک ہوم(آئی این پی )سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے برف کے اندر دبے رہنے کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے شہری کا نام ایلیس مییر ہے جو پیشے کے اعتبار سے پاور لفٹر ہے، ایلیس نے 2گھنٹے اور 7سیکنڈز برف کے نیچے گزار کر اس ریکارڈ کو قائم کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلیس نے برف میں سب سے زیادہ وقت دبے رہنے کا کارنامہ سوئمنگ شارٹس پہن کر انجام دیا۔میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایلیس نے شارٹس پہن کر اپنے جسم کے زیادہ سے زیادہ حصے کو برف میں دفن کیا۔