اسلام آباد (یواین پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ جج کے الیکشن ٹریبیونل کو این اے 47 اور 48 کے بعد این اے 46 میں انتخابی دھاندلی کے خلاف پٹیشنز پر بھی کارروائی آگے بڑھانے سے بھی روک دیا، اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے امیدوار عامر مغل کی درخواست پر سماعت کی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 46 کے امیدوار عامر مغل کی الیکشن ٹریبونل تبدیلی کے خلاف درخواست پر ٹریبونل کاروائی پر حکم امتناعی جاری کر دیا،