گورنر سندھ کے آرڈیننس کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس

کراچی(آئی این پی )سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بنچز سے متعلق گورنر سندھ کے آرڈیننس کیخلاف ایک اور درخواست دائر ہوئی جس پر عدالت نے فریقین کو 27 نومبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔سندھ ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ نے آصف وحید کوریجو ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کردیا۔وکیل درخواست گزار ابراہیم سیف الدین ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ گورنر سندھ کا جاری کردہ آرڈیننس عدلیہ کی آزادی کو متاثر کر رہا ہے