دریائوں اور آبی گزرگاہوں پر 897 تجاوزات، اگر تجاوزات نہ ہٹائی گئیں تو یہ سنگین انتظامی غلطی تصور کی جائے گی
اسلام آباد(آئی این پی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے دریائو ں کے اطراف تمام تجاوزات 2 ماہ میں ختم کرنے کی مہلت دے دی۔سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت سینیٹ کی آبی وسائل کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں دریائہ ں اور ندی نالوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے پر بحث کی گئی، کمیٹی نے دریاں کیاطراف تمام تجاوزات 2ماہ میں ختم کرنے کی مہلت دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔چیئرمین سینیٹ کمیٹی شہادت اعوان نے کہا کہ دریائوں پر تجاوزات سے متعلق رپورٹ مانگی تھی، جو کہ اب تک نہیں فراہم کی گئی، کمیٹی کی ہدایات پرعملدرآمد نہیں کیاجا رہا ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دریائوں اور آبی گزرگاہوں پر 897 تجاوزات موجود ہیں، ہمیں نتائج چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے مون سون سے پہلے تجاوزات نہ ہٹائی گئیں تویہ مجرمانہ فعل ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ اگر تجاوزات نہ ہٹائی گئیں تو یہ سنگین انتظامی غلطی تصور کی جائے گی، آئندہ مون سون سے قبل تمام تجاوزات ہٹانا ضروری ہے، 2 ماہ میں تمام تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔