ضمنی الیکشن میں بابر نواز خان ایک لاکھ 63 ہزار 996 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے
پی ٹی آئی حمایت یافتہ شہرناز عمر ایوب ایک لاکھ 20 ہزار 220 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں
اسلام آباد (آ ئی این پی ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 کے تمام 602 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان ایک لاکھ 63 ہزار 996 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب ایک لاکھ 20 ہزار 220 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔ شہرناز عمر ایوب سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی اہلیہ ہیں۔این اے 18 پر ضمنی انتخاب میں 9 امیدواروں میں مقابلہ تھا۔پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلزپارٹی کی ارم فاطمہ الیکشن لڑ رہی تھیں، این اے 18 پر 6 آزاد امیدوار بھی ضمنی انتخاب کے میدان میں تھے