لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا
لاہور(آ ئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ میں27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں 5 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔ جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا،جسٹس جواد حسن اور جسٹس سلطان تنویر احمد تین رکنی بنچ میں شامل ہیں۔ شہری منیر احمد سمیت دیگر نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔