راستے بندمیتیں لے جانیوالی ایمبولینسیں پھنسی رہیں

شہری بھائی کی میت لے کر حافظ آباد ،لواحقین لڑکی کی لاش کو سرگودھا لے جا رہے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینرز لگائے گئیں دوسری جانب پولیس نے احتجاج کے لئے آنے والے پی ٹی آئی کے عہدیداروں تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات لاہور حافظ زیشان سابق ایم پی اے ندیم عباس بارا چیئرمین یو سی اعظم ورک یوسف وائیں ایڈووکیٹ ضمیر احمد جھیڈو کو ہائیکورٹ کے قریب ہجویری ٹاور سے گرفتار کیا گیاخواتین سمیت دیگر کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جبکہ راستوں کی بندش کے باعث بتی چوک میں ایمبولینس ٹریفک میں پھنس گئی۔لاہور سے میتیں لیکرجانیوالی دو ایمبولینیں بھی سگیاں پل پر ٹریفک میں پھنسی ہیںپولیس کی جانب سے ایمبولینس کو گزرنے کی اجازت نہ دی گئی،شہری کا کہنا ہے کہ ایمبولینس میں بھائی کی میت لے کر حافظ آباد جانا ہے دوسری میت 28 سالہ لڑکی کی ہے جو جنرل ہسپتال سے سرگودھا لے جائی جارہی ہیپولیس ایمبولینس کو گزرنے کی بھی اجازت نہیں دی لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والی موٹرویز کو بند کر دیا گیا، بابو صابو کو بھی کنٹینرز اور بیریئرز لگا کر بند کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔شاہدرہ اور بتی چوک جانے والی سڑک کو بھی دونوں اطراف سے بند کیا گیا، آزادی فلائی اوور پر بھی کنٹینرز موجود ہیں، جس کے باعث شہری خوار ہورہے ہیں جبکہ آزادی فلائی آوور پر پولیس کی نفری ڈنڈے تھامے موجود ہے۔لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹر وے بھی بند ہے، بند روڈ پر واقع تمام بس اڈے بھی بند کردیے گئے جبکہ لاہور رنگ روڈ تمام انٹرجینجز سے ٹریفک کے لیے مکمل بند کردیے۔راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں راوی پل، ایسٹرن بائی پاس اور بابوصابو مکمل ان اور آؤٹ کے لیے بند ہیں، ٹھوکر نیاز بیگ سے ملتان روڈ پر ٹریفک آ اور جا سکتی ہے، رائے ونڈ روڈ، فیروز پور روز، گجومتہ ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔ترجمان ٹریفک پولیس لاہور شہر کے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔پنجاب میں 3 دن اور بلوچستان میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے باعث ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کردی گئی۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں بس اڈوں کو بھی بند کردیا گیا۔