سڑک پر تکیہ دیکھ کر کمرے میں پھنسی خاتون کو بچا لیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک ڈرائیور نے فوڈ ڈیلیوری کے دوران ایک خاتون کی زندگی بچا لی۔چینی صوبے سیچوان کے شہر Leshan میں یہ واقعہ پیش آیا اور ڈیلیوری بوائے زینگ کھانا پہنچانے کیلئے گیا تو اس نے ایک تکیے پر خون سے ایمرجنسی سروسز کا نمبر لکھا دیکھا۔یہ تکیہ ایک رہائشی عمارت کے قریب سڑک پر موجود تھا جس پر 110 اور 625 نمبر لکھے تھے۔ نوجوان نے فوری پولیس سے رابطہ کیا۔پولیس نے ایک قریبی ہوٹل ملازم سے مدد لی اور عمارت کی 25 ویں منزل میں پھنسی خاتون تک پہنچ گئی۔ خاتون زا ئو حادثاتی طور پر گزشتہ 30 گھنٹے سے اپنے بیڈ روم میں پھنسی ہوئی تھی۔خاتون نے بتایا کہ گھر کی صفائی کر رہی تھی جب تیز ہوا چلنے سے بیڈ روم کا دروازہ بند ہوگیا اور تالا ٹوٹ گیا جس کے بعد وہ وہاں پھنس گئی۔ موبائل دوسرے کمرے میں تھا پڑوسیوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوششیں بھی ناکام رہیں۔