لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کردی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ میں ہفتہ 22 نومبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں احتجاج، جلسیجلوس، ریلیوں، دھرنوں اور اجتماع جیسی تمام سرگرمیوں کی ممانعت ہوگئی جب کہ دفعہ 144 کے تحت 4 یا اس سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے کی ممانعت ہوگی۔ ترجمان کا کہنا ہیکہ پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش، لاڈ اسپیکر کے استعمال، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر بھی مکمل پابندی ہوگی جب کہ لاڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبے کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں