واشنگٹن(آئی این پی )ایلون مسک کی دولت ریکارڈ 347.8 ڈالرز کے ہندسے کو چھونے میں کامیاب ہوگئی ۔ایسا ان کی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ سے ہوا ہے۔امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے ایلون مسک کی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اس سے قبل نومبر 2021 میں ایلون مسک کی دولت 340 ارب ڈالرز تک پہنچی تھی جو ایک ریکارڈ تھی۔ مگر اب انہوں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ۔