نئے سنٹری فیوجز لگا کر یوررینیم کی مزید افزودگی کے بجائے آئی اے ای اے کیساتھ تعاون کرے،مشترکہ بیان
واشنگٹن(آئی این پی)ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں امریکی، برطانیہ ، فرانس اور جرمنی نے ایک بار پھر اظہار تشویش کیا ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اپنے مشترکہ بیان میں ان ممالک نے ایران کے کی طرف سے نئے لگائے جانے والے سنٹری فیوجز کے منصوبے کو اپنی گہری تشویش کا موضوع بنایاہے۔چاروں ملکوں نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ نئے سنٹری فیوجز لگا کر یوررینیم کی مزید افزودگی کے بجائے بین الاقوامی جوہری واچ ڈاگ ' آئی اے ای اے ' کے ساتھ پھر سے ساتھ منسلک ہو جائے اور تعاون کرے۔امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا یہ موقف اور تشویش جمعرات کے روز منظور کی جانے والی اس قرار داد کے بعد سامنے آیا ہے جو ' آئی اے ای اے ' کے 35 رکنی بورڈ کی طرف سے ایرانی جوہری سرگرمیوں کے بارے کے خلاف منظور کی ہے۔ یہ مشترکہ بیان امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔