چاہتے ہیں معاملات مزید خراب ہونے سے پہلے سفارتی راستے سے حل نکالا جائے،جرمن وزیر خارجہ
برسلز (آئی این پی )جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے ایران کو جوہری پروگرام پر فوری مذاکرات کی پیشکش کر دی۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان واڈے فل نے کہا ہے کہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ جوہان واڈے فل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یورپی طاقتیں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر رہی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ہم خطے میں جاری تنا ئوپر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ معاملات مزید خراب ہونے سے پہلے سفارتی راستے سے حل نکالا جائے۔جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے فوری مذاکرات کی پیشکش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے۔