پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے عمران خان کے خفیہ طبی معائنے کی شدید مذمت کی ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ جیل میں بغیر اجازت کے کیے جانے والے طبی اقدامات انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں اور عمران خان کی صحت کے حوالے سے خدشات پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیملی اور وکلاء سے ملاقاتوں پر عائد پابندیاں فوری ختم کی جائیں اور عمران خان کو فوری طور پر شفاء انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "عید گفٹ" کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا، پیٹرولیم اور مٹی کے تیل کی قیمتیں بڑھا کر غریب اور متوسط طبقے پر بھاری بوجھ ڈالا گیا، اور 390 ارب روپے کے کنٹنجنسی فنڈ پر شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
شیخ وقاص اکرم نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، وزراء اپنی مراعات میں 100 فیصد کٹوتی کریں، اور حکومت مہنگائی کے طوفان کے ذمہ دار عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنی شاہ خرچیوں میں کمی کرے۔ان کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کی ناکامی کے باعث توانائی بحران شدت اختیار کر گیا اور عوامی ریلیف کے دعوے محض اعداد و شمار کی ہیرا پھیری پر مبنی ہیں۔