حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی امداد میں اضافہ

حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی امداد میں اضافہ

حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت دی جانے والی مالی امداد میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

بی آئی ایس پی کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق بینظیر کفالت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ خواتین کے لیے سہ ماہی مالی امداد کو 13 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دیا گیا ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ بینظیر نشوونما پروگرام کے تحت فی بچہ وظیفے میں 500 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں بھی فی طالب علم 500 روپے بڑھا دیے گئے ہیں۔بی آئی ایس پی کے مطابق یہ اقدامات معاشی طور پر کمزور خاندانوں کی معاونت اور بچوں کی تعلیم و صحت کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔