دنیا نے اسرائیل کو فلسطینیوں پر تشدد کا لائسنس دے دیا‘ فرانسسکا

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں زندگی جسمانی اور ذہنی اذیت کا مسلسل سلسلہ  ہے
نیویارک(آئی این پی)اقوامِ متحدہ کی خصوصی معاون فرانسسکا البانیز کا کہنا ہے کہ دنیا نے اسرائیل کو فلسطینیوں پر تشدد کی اجازت دے دی ہے۔ امریکا کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنے والی اقوامِ متحدہ کی ماہر فرانسسکا نے کہا ہے کہ دنیا نے اسرائیل کو فلسطینیوں پر تشدد کرنے کا لائسنس دے دیا ہے، جبکہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں زندگی جسمانی اور ذہنی اذیت کا ایک مسلسل سلسلہ بن چکی ہے۔ فرانسسکا البانیز 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہیں، انہوں نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا کہ تشدد اسرائیل کی  موثر طور پر ریاستی پالیسی بن چکا ہے، اسرائیل کو موثر طور پر فلسطینیوں پر تشدد کی اجازت دے دی گئی ہے، کیونکہ آپ کی بیشتر حکومتوں اور وزرا نے اسے ہونے دیا ہے۔ تشدد و نسل کشی کے عنوان سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو کچھ پہلے پسِ پردہ ہوتا تھا، اب کھلے عام کیا جا رہا ہے، منظم تذلیل، تکلیف اور ذلت کا ایک نظام، جسے اعلی ترین سیاسی سطح پر منظوری حاصل ہے