اسلام آباد ( آن لائن )آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) نے ملکی معیشت کے لیے ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع پاساکھی-13 کنویں سے تیل کی پیداوار کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق پاساکھی-13 پاکستان کا پہلا کامیاب ہوریزونٹل آئل کنواں ہے، جو توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کنویں سے یومیہ تقریباً 460 بیرل تیل حاصل کیا جا رہا ہے