تنخواہوں ‘پنشن میں اضافہ اور تنخواہ داروں پر ٹیکسوں میں کمی حکومت کا بڑا ریلیف ہے:سینئر صوبائی وزیر
لاہور(سپیشل رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچا کر ترقی کے راستے پر ڈالنا وزیراعظم کا بڑا کارنامہ ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو اپنی حکومت کا دوسرا وفاقی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی ۔انہوں نے عوام دوست اور ریلیف پر مبنی بجٹ کو سراہتے ہوئے کہا تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ، تنخواہ داروں پر ٹیکسوں میں کمی حکومت کا بڑا ریلیف ہے، ۔ان کا کہنا ہے کہ قومی اور عوامی ضروریات اور عالمی ذمہ داریوں میں توازن کا بجٹ ہے، ایک سال میں آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں کمی معجزہ ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بجٹ میں صنعت کا پہیہ چلانے کی سمت اور پلان موجود ہے، عالمی مالیاتی ادارے بھی حکومت کی کارکردگی کا اعتراف کر رہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود عوام دوست بجٹ لانا بڑی کامیابی ہے۔