لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستان نے پولیسنگ شعبے میں عالمی سطح پر ایک اور نمایاں کامیابی حاصل کر لی،۔انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) کی جانب سے پنجاب پولیس کے افسروں کو 3بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا۔ دنیا بھر سے 19 ہزار سے زائد پولیس سربراہان پر مشتمل عالمی تنظیم نیپاکستانی پولیس کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ڈی آئی جی احسن یونس کو گاڑیوں سے متعلق جرائم کی روک تھام، ایس پی عائشہ بٹ کو ٹریفک مینجمنٹ جبکہ ڈی آئی جی احسان صادق کو متفرق جرائم پر قابو پانے میں نمایاں خدمات پر ایوارڈ دیا گیا۔ایوارڈز تقریب امریکی ریاست فلوریڈا میں ہوئی، جہاں پنجاب پولیس افسروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور جدید پولیسنگ کے اقدامات کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔