پیرس: ملزم کا تعاقب کرنیوالی پولیس کی گاڑیاں ٹکرا گئیں، 10اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی

پیرس(آئی این پی )فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملزم کا تعاقب کرنے والی پولیس کی گاڑیاں ٹکرا گئیں،حادثے میں 10 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس کے جنوبی علاقے میں   پولیس کی درخواست پر رکنے سے انکار کرنے والے گاڑی کا تعاقب کیا گیا۔پولیس کی گاڑیاں کئی کلومیٹر تک اس گاڑی کا پیچھا کرتی رہیں، انہیں شبہ تھا کہ ڈرائیور نشے میں ہے۔