دو مخالف سمتوں سے آنے والی بسوں نے اوور ٹیک کی کوشش کی جس کے نتیجے میں حادثہ ہو گیا
کمپالا(آئی این پی )یوگنڈا میں خطرناک طریقے سے اوور ٹیکنگ کے باعث متعدد گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے 63 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپالا گلو ہائی وے پر کتالیبے گاں میں 4 تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہائی وے دو مخالف سمتوں سے آنے والی بسوں نے اوور ٹیک کی کوشش کی جس کے نتیجے میں حادثہ ہو گیا،