26 نومبر احتجاج کیس:پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانتوں میں توسیع

 اسلام آباد(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیسز میں شہریار آفریدی، شیر افضل مروت، عبدالقیوم نیازی، رئوف حسن  سمیت دیگر  پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانتوں میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنماں کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔