فرحت اللہ، ذبیح اللہ، محمد قاسم اور عدنان لنڈی کوتل خیبر ایجنسی کے رہائشی ، 1 کروڑ 7 لاکھ روپے بر آمد
لاہور (خصوصی رپورٹ )ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کی بڑی کاروائی، چھاپہ مار کاروائی میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلیے ،گرفتار ملزمان میں فرحت اللہ، ذبیح اللہ، محمد قاسم اور عدنان خان شامل ہیں، ایس ای او عرفان خان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان لنڈی کوتل خیبر ایجنسی کے رہائشی ہیں،ملزمان سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 7 لاکھ پاکستانی کرنسی بر آمد ہوئی ، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔