پاک افغان مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے پراتفاق

جے سی سی اجلاس 15 اپریل سے پہلے کابل میں ہوگا،  عید کے بعد افغان وزیرتجارت پاکستان کا دورہ کریں گے
نمائندہ خصوصی کی ملاقات میں دہشتگردوں کا معاملہ افغان حکام کے سامنے رکھا گیا، افغان طالبان میں ٹی ٹی پی پر کچھ لچک نظرآئی:ذرائع 
اسلام آباد (آئی این پی )  افغانستان میں نمائندہ خصوصی محمد صادق کا دورہ کابل رنگ لے آیا ۔ پاک افغان مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی( جے سی سی ) کا  اجلاس جلد بلانے پراتفاق  ہوگیا ہے ۔ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے  مطابق جے سی سی اجلاس 15 اپریل سے پہلے کابل میں ہوگا۔ نمائندہ خصوصی محمد صادق، سول وعسکری حکام کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔ذرائع نے بتایا کہ تجارت و معاشی تعاون کے فروغ کا لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا، پاک افغان وزرائے تجارت کی مشاورت عید سے پہلے ہوگی۔ عید کے بعد افغان وزیرتجارت پاکستان کا دورہ کرینگے۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ افغان حکام کے سامنے رکھا گیا۔ پہلی بار افغان طالبان میں ٹی ٹی پی پر کچھ لچک نظرآئی۔