پہلے سال میں 2یونیفارم ملتے تھے، سیکرٹری داخلہ نے منظوری دیدی، محکمہ جیل خانہ جات کو فنڈز بھی جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کی جیلوں میں بند قیدیوں کی یونیفارم کا مسئلہ حل ہوگیاقیدیوں کو اب سال میں 4 دفعہ نئی یونیفارم ملے گی ترجمان جیل کے مطابق قیدیوں کو سال میں 4 دفعہ نئی یونیفارم دینے کی سکرٹری داخلہ نے منظوری دے دی یونیفارم کی خریداری کے لیے محکمہ جیل خانہ جات کو فنڈز بھی جاری کر دئیے گئے۔آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق یونیفارم کے کپڑا موسم کی مناسبت سے تیار کروائے جائے گاکپڑا اچھی کوالٹی کا تیار کروائے جائے گااس سے پہلے قیدیوں کو ایک سال میں صرف 2 یونیفارم دئیے جاتے تھے ۔ایک یونیفارم موسم سرما اور ایک موسم گرما کے آغاز میں فراہم کیا جاتا تھا