سرکاری افسروں نے 20 ہزار سے زائد یونٹس اپنے نام پر حاصل کر کے غریب خواتین کا حق مارا
16سے 20گریڈ کے افسر بھی رجسٹرڈ افراد میں شامل ہیں :آڈٹ رپورٹ نے پول کھول دیا
لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت کی جانب سے غریب عوام خصوصا دیہی خواتین کی معاشی بہتری کے لیے شروع کی گئی مرغی پال اسکیم میں سنگین بیضابطگیاں سامنے آ گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف آڈٹ رپورٹ میں سامنے آیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق عوامی فلاح کے نام پر شروع کی گئی سکیم سے اصل مستحقین کو فائدہ نہیں پہنچ سکا، بلکہ 16 سے 20 گریڈ کے سرکاری افسران نے اسکیم کے 20 ہزار سے زائد یونٹس اپنے نام پر حاصل کر کے غریب خواتین کا حق مارا۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 26 ہزار 130 خواتین جنہوں نے باقاعدہ درخواستیں جمع کروائیں، وہ اسکیم سے مکمل طور پر محروم رہیں، جبکہ بااثر افراد، افسران اور ان کے قریبی رشتہ دار مستفید ہوتے رہے۔مزید یہ کہ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ اور پولٹری مالکان اور بیوروکریسی نے اسکیم کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کیا۔ عوام کے لیے بنائی گئی اسکیم طاقتور حلقوں نے فائدہ اٹھایا۔