واشنگٹن(آئی این پی )امریکی سینیٹر چک شومر نے ٹرمپ انتظامیہ سے کلاسیفائیڈ بریفنگ کا مطالبہ کردیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹرچک شومر نے کہاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں ہماری افواج کی سکیورٹی پرمجھے خفیہ بریفنگ دے،ہمارے فوجی اہلکاروں کومحفوظ رکھنے کیلئے کیا اقدامات کئے۔چک شومر نے مزیدکہا چند روزقبل ٹرمپ نیک انگریس کوبتائے بغیرایران پرحملے کئے،قانون ٹرمپ انتظامیہ کو کانگریس سے مشاورت کا پابند بناتا ہے،ٹرمپ انتظامیہ کو وہی غلطی دوبارہ نہیں دہرانی چاہیے۔