ایران جنگ سے امریکی عوام کو بھاری قیمت چکانے کے سوا کچھ نہیں ملا: امریکی سینیٹر چک شومر

واشنگٹن(آئی این پی )امر یکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ایران جنگ سے امریکی عوام کو کنفیوژن، افراتفری اور بھاری قیمت کے سوا کچھ نہیں دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے ہر سیکنڈ کے ساتھ امریکی عوام کے اخراجات بڑھتے جا رہے ہیں، امریکی عوام نے ایران میں ٹرمپ کی تاریخی غلطی کی قیمت چکائی، یہ جنگ تاریخ میں امر یکا بلکہ کسی بھی ملک کی جانب سے کی گئی بدترین خارجہ پالیسی کی مہم کے طور پر درج ہوگی۔