لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو جدید تربیت، فٹنس ایکسرسائز، نیند کے مناسب سائیکل، ریکوری اور غذائی ضروریات کے حوالے سے بھی خصوصی رہنمائی فراہم کی جائے گی، اکتوبر میں تقریباً پورا مہینہ ٹیم کی تیاریوں کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔نیشنل پریس کلب اسلام ا?باد میں انہوں نے اسلام ا?باد و یمن ہا کی ٹیم کو خراج تحسین کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں محی الدین وانی، سابق ایم ڈی پی ٹی وی اختر وقار عظیم شریک ورلڈ چمپئن اینڈ اولمپئن طاہر زمان ، پاکستان ہاکی ٹیم کی کپتان انجم ا?فتاب،صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راو?، فنانس سیکریٹری عابد عباسی،سینئر صحافی ذوالفقار بیگ اور تقریب کے انعقاد میں اہم کردار ادا کرنے والے سینئر اسپورٹس صحافی ناصر اسلم راجہ سمیت خواتین ہاکی کھلاڑیوں اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہاکی چیمپئن شپ کے اعلان کے وقت غیر ملکی دورے کی حتمی منصوبہ بندی موجود نہیں تھی۔ تاہم، ٹورنامنٹ کا علم ہونے کے بعد مختصر وقت میں ٹیم تیار کی گئی، سات سے ا?ٹھ دن میں ٹیم کھڑی کرکے مقابلوں میں اتارا گیا جس کے باعث تیاری کے لیے مطلوبہ وقت نہیں مل سکا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی پر تنقید اپنی جگہ، لیکن کھلاڑیوں کو موٹیویشن برقرار رکھنا ہوگی، کھیل میں کبھی ٹیم اوپر جاتی ہے اور کبھی نیچے ا?تی ہے۔ تاہم، کامیابی کے لیے مسلسل محنت اور کوشش ترک نہیں کی جا سکتی۔