کراچی،ہانگ کانگ (آئی این پی )پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد شدید مندی دیکھنے میں آئی ،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں معمولی سے تیزی دیکھی گئی، جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 382 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔تاہم ٹریڈنگ کے دوران اچانک سے سٹاک ایکسچینج منفی زون میں چلی گئی،دوسری جانب ایران امریکا جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایشیائی مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے