فلم ’دی ماسک‘ کے ہدایتکار چک رسل کا انتقال کر گئے

فلم ’دی ماسک‘ کے ہدایتکار چک رسل کا انتقال کر گئے

ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’دی ماسک‘ کے ڈائریکٹر چک رسل کا 74 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔

ان کا انتقال امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے قریب واقع اپنے گھر میں اچانک ہوا، تاہم ابھی تک موت کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ انیا زینے، جو کہ چک رسل کی اہلیہ اور اداکارہ ہیں، نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔اینیہ زینے نے بتایا کہ مقامی فائر سروس اہلکاروں کو ایک بے ہوش شخص کی اطلاع ملنے پر ان کی رہائش گاہ پر پہنچا، جہاں انہوں نے چک رسل کو پایا۔ اہلکاروں نے فوری طور پر ان کا علاج شروع کیا، مگر ان کی حالت بہتر نہ ہو سکی۔ چک رسل کے اہل خانہ مزید تفصیلات جاننے کے لیے کیلیفورنیا روانہ ہوئے ہیں۔چک رسل نے ہالی ووڈ میں چار دہائیوں پر محیط کیریئر کے دوران کئی یادگار فلمیں تخلیق کیں۔ ان کی سب سے معروف فلم ’دی ماسک‘ ہے، جس نے 1994 میں ریلیز ہو کر نہ صرف تجارتی کامیابی حاصل کی بلکہ اداکار جم کیری کو بین الاقوامی شہرت بھی دلائی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے دیگر کامیاب فلموں میں بھی کام کیا اور اپنی ہنر مندی کا لوہا منوایا۔چک رسل اپنے پیچھے اہلیہ، تین بچوں اور ایک بہن کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ ان کی وفات کی خبر نے ہالی ووڈ اور فلم انڈسٹری کے چاہنے والوں کو غمگین کر دیا ہے، اور ان کی یادیں ہمیشہ فلمی دنیا میں رہیں گی۔