بچوں سے جلن حسد، شوہر نے 20 سال بیوی سے بات نہ کی

لاہور(نیٹ نیوز)جاپان سے ایک شوہر کے 20 سال تک اپنی بیوی سے بات نہ کرنے کی دلچسپ اور عجیب کہانی سامنے آئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2017ء میں جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ نوجوان نے ایک ٹی وی پروگرام سے ایک ایسے خاندانی مسئلے کے حل کے لیے مدد مانگی جو برسوں پرانا تھا۔نوجوان نے مدد مانگتے ہوئے بتایا کہ میرے والدین تقریباً 20 سال تک ایک ساتھ رہے لیکن میں نے کبھی اپنے والدین کو آپس میں باقاعدہ گفتگو کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ اوکو کاتایاما نامی جاپانی شخص 2 دہائیوں تک اپنی اہلیہ یومی کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہا، دونوں نے ایک ساتھ 3 بچوں کی پرورش کی اور ایک ساتھ کھانا کھایا لیکن اس کے باوجود ان کے درمیان شاذ و نادر ہی کوئی بامعنی گفتگو ہوئی۔دونوں میاں بیوں کے درمیان بات چیت بند ہونے کی وجہ کوئی جھگڑا یا بے وفائی نہیں تھی بلکہ اوکو کاتایاما نے اپنی اہلیہ سے بات کرنا اس لیے چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ اپنی بیوی کے بچوں پر زیادہ توجہ دینے سے حسد محسوس کرتا تھا۔