تبو کے قومی ایوارڈ جیتنے پر حسد ہوا تھا‘ سونالی کلکرنی

 فلم مشن کشمیر کی شوٹنگ کے دوران میں ممبئی کے فلم سٹی میں تبو سے ملنے کا انتظار کرتی رہی
ممبئی (شوبز ڈیسک)اداکارہ سونالی کلکرنی نے انکشاف کیا ہے کہ 1997 میں تبو کو فلم ماچس پر بہترین اداکارہ کا قومی فلم ایوارڈ ملنے پر مجھے ان سے شدید حسد محسوس ہوا تھا۔سونالی کلکرنی نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی قومی ایوارڈ حاصل کرنا چاہتی تھی اور اسی خواہش کی وجہ سے تبو کی فلمیں دیکھا کرتی تھی۔اداکارہ کے مطابق فلم مشن کشمیر کی شوٹنگ کے دوران میں ممبئی کے فلم سٹی میں تبو سے ملنے کا انتظار کرتی رہی، ملاقات کے دوران میں نے تبو کی تعریف کی جس پر تبو نے تحمل سے پہلے میری بات سنی اور بعد ازاں شکریہ ادا کیا۔سونالی نے کہا کہ اس ملاقات نے مجھے احساس دلایا کہ بڑے فنکار بھی عام انسانوں کی طرح ہی ہوتے ہیں، نامور فنکاروں سے حسد کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور کب، کس وقت کسے ایوارڈ ملے گا یہ فنکاروں کے ہاتھ میں نہیں ہوتا بلکہ ان کی پرفارمنس پر منحصر ہوتا ہے۔