رانا ثنا ء اللہ پی پی قیادت پر انگلی اٹھانے سے پہلے ماڈل ٹائون کے خون کا حساب دیں:ترجمان سندھ حکومت

 کراچی(خصوصی رپورٹ)ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے رانا ثنا پی پی قیادت پر انگلی اٹھانے سے پہلے ماڈل ٹائو ن کے خون کا حساب دیں، کرپشن، منی لانڈرنگ کے موجد کس منہ سے اخلاقیات، امانت داری کا درس دے رہے ہیں۔ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ رانا ثنا ہوش کے ناخن لیں اور سستی شہرت کی سیاست بند کریں، پیپلزپارٹی کے خلاف ہر زبان کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔