انگلی اٹھانے کے بجائے شواہد کے ساتھ بات کی جائے، مصدق ملک

پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہے، روز لاشیں اٹھاتے ہیں، ہم دہشت گردی کے خلاف جو کرنا پڑا کریں گے
نئی دہلی(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و موسمی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ انگلی اٹھانے کے بجائے شواہد کے ساتھ بات کرے۔نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہے، روز لاشیں اٹھاتے ہیں، ہم دہشت گردی کے خلاف جو کرنا پڑا کریں گے، اسی مسئلے پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈیا کو کئی بار مذاکرات کی دعوت دے چکے لیکن بات آگے نہیں بڑھی، ایک دوسرے پر انگلی اٹھانے کے بجائے سمجھداری اور شواہد کیساتھ بات کی جائے۔