نئی دہلی (آئی این پی )دہلی پولیس نے شہر میں ہونیوالے طلبہ کے مظاہروں کی غلط معلومات اور افواہیں پھیلانے کا الزام پاکستان پر عائد کردیا ۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے دعوی کیا ہے کہ 400 سے زائد پاکستانی سوشل میڈیا اکانٹس کی نشاندہی کی گئی ہے، جو موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی مواد اور گمراہ کن معلومات پھیلا رہے ہیں۔دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر ڈی سی پی سمت جھا کے مطابق ان اکائونٹس کو مرحلہ وار بلاک کیا جا رہا ہے۔