پیپلز پارٹی کا 40 سال بعد مینارِ پاکستان میں جلسہ خصوصی ترانہ بھی جاری

لاہور(خصوصی رپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی نے 40 سال بعد مینارِ پاکستان لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ پارٹی قیادت کے مطابق 25 جولائی کو مینارِ پاکستان گرائو نڈ میں تاریخی کنونشن اور جلسہ منعقد ہوگا جبکہ پروگرام 25 اور 26 جولائی کی درمیانی شب تک جاری رہے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر نے  ایک بیان میںکہا کہ آخری مرتبہ 10 اپریل 1986 کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے مینارِ پاکستان پر تاریخی جلسے سے خطاب کیا تھا، جس کے بعد اب تقریبا چار دہائیوں بعد پارٹی دوبارہ اسی مقام پر عوامی اجتماع منعقد کر رہی ہے