ایگریکلچر انٹرنز کو 60 ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا: مریم نواز

ایگریکلچر انٹرنز کو 60 ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرحلے میں 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹس کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

انہوں نے جاری بیان میں کہا کہ ہر ضلع کے لیے انٹرن شپ کوٹہ مختص کر دیا گیا ہے تاکہ صوبے بھر کے اہل امیدواروں کو یکساں مواقع میسر آئیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام کی شاندار کامیابی کے بعد گرین ٹریکٹر اسکیم اور ٹیوب ویل سولرائزیشن جیسے منصوبے بھی کامیابی سے جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کاشتکاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کے وژن پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔