مریم نواز نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان کے لیے ماہانہ ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت جاری کردی

مریم نواز نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان کے لیے ماہانہ ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت جاری کردی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان کے لیے ماہانہ ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی ویریس نے ملاقات کی، جس دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارتی تعلقات اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان 2.3 ارب ڈالر تک پہنچنے والا تجارتی حجم قابل اطمینان ہے، اور دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔مریم نواز نے اس موقع پر لاہور کی ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سینئر وزیر اور چیف سیکرٹری کو بروقت منصوبوں کی تکمیل کا ٹاسک دیا۔

 انہوں نے پروجیکٹس کا تصویری معائنہ بھی کیا اور کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی بھی قسم کی تاخیر سے عوام کی روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔مزید برآں، وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان کے حوالے سے ماہانہ ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت بھی دی تاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔