ا سلام آباد(آئی این پی )اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا 342 کا بیان قلمبند نہ ہو سکا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس پر جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل اور وکیل ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت علی امین گنڈا پور کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔